ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:الیکشن جیتنے کے لئے بیچ سڑک پر جادو ٹوناکرنے کی علامات۔ راہگیروں میں خوف و ہراس

منگلورو:الیکشن جیتنے کے لئے بیچ سڑک پر جادو ٹوناکرنے کی علامات۔ راہگیروں میں خوف و ہراس

Sun, 29 Apr 2018 00:23:07    S.O. News Service

منگلورو28؍اپریل (ایس او نیوز) الیکشن جیتنے کے لئے جادو ٹونے کے عملیات کرنے کے معاملے کرناٹکا کے بعض علاقوں میں سامنے آتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ سفلی عملیات سے کرسی حاصل کرنے کی کوشش ساحلی کرناٹکا میں بھی شروع ہوگیا ہے۔

منگلوروسے ملنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الال کے علاقے میں بیلما اور رنجاڈی کے دوراہے پر علی الصبح کچھ ایسی اشیاء بیچ سڑک پر پائی گئیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہاں پر دیر رات کو جادو ٹونے والے عملیات انجام دئے گئے ہیں۔ صبح اس سڑک کر گزرتے ہوئے اپنے کام دھندے پر جانے والے راہگیروں میں خوف و ہراس پید اہوگیا کہ کہیں اس جادوئی عمل کے بد اثرات ان کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا ئیں۔ اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں پر گزرنے والوں نے بھی چوکنا ہوکر اس جگہ سے بچتے بچاتے نکلنے میں عافیت سمجھی۔ اپنے کم زور عقیدے کے وجہ سے یہاں سے گزرنے والے کسی بھی شخص کو اس کے قریب جانے یا اسے سامان کو اٹھاکر دور پھینکنے کی جرأت نہیں کی ۔ بس تماشائیوں کی بھیڑ جمع ہوتی رہی۔

اس جادوئی عمل کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی مفاد کے لئے انجام دیا گیا ہوگا، جبکہ کچھ لوگ اسے کسی کی ذاتی دشمنی یا جھگڑے کا بدلہ چکانے کے لئے کیا گیا عمل قراردے رہے ہیں۔


Share: